فائروال کی خرابیاں
فائروال کی تین قسم کے مسائل ہیں جن کا آپ کو سامنا ہو سکتا ہے:
ممکن ہے نیٹ ورک کے فائروال نے آپ کو مسدود کر رکھا ہو۔
اگر آپ کسی فائروال نیٹ ورک سے منسلک ہونے کے دوران Outline کو انسٹال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جیسے اسکول میں یا اپنے دفتر میں تو مختلف نیٹ ورک پر رہتے ہوئے انسٹال کرنے کی کوشش کریں۔
اگر یہ کام نہیں کرتا ہے تو براہ کرم فائروال والے نیٹ ورک سے اپنے Outline سرور کے درمیان کنکشنز کی اجازت دینے کے لیے اپنے نیٹ ورک کے منتظم سے رابطہ کریں۔ آپ کو اپنے Outline سرور کے IP پتہ اور ان پورٹس کو جاننا ہوگا جہاں Outline چل رہا ہے، جن کی طرف انسٹالیشن اسکرپٹ کے آخر میں نشاندہی کی گئی ہے۔
ممکن ہے آلہ کے فائروال نے آپ کو مسدود کر رکھا ہو
اگر آپ کے آلہ پر ایسا سافٹ ویئر ہے جو غیر معیاری پورٹس یا غیر شناخت کردہ سافٹ ویئر (چیک پوائنٹ کا ZoneAlarm)، برائے مہربانی Outline کے لیے استثناء پیدا کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے اپنے آلے یا سافٹ ویئر دستاویزات سے رجوع کریں۔
ممکن ہے سرور کے فائروال نے آپ کو مسدود کر رکھا ہو۔
آپ کا منتخب کردہ کلاؤڈ فراہم کنندہ آپ سے ان پورٹس کو کھولنے کے لیے آپ کے سرور کے فائروال کی خاطر دستی طور پر مسثنیات بنانے کا تقاضہ کر سکتا ہے جن پر Outline چل رہا ہے۔ انسٹالیشن اسکرپٹ چلانے کے بعد، آپ کو دو ایسی بلا ترتیب منتخب کردہ پورٹس دکھائی گئی ہوں گی جہاں آپ کے سرور میں Outline چل رہا ہے۔ ان دو پورٹس کو کھولنا کافی ہونا چاہیے۔
آپ کے سرور کے فائروال کے لیے مسثنیات بنانے کی خاطر، ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ 'ufw' اور 'iptables' کی دستاویزات ملاحظہ کریں: